اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل جاری، موبائل فون سروس بند

 
0
406

اسلام آباد مارچ 21(ٹی این ایس) یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی ریہرسل شروع، وفاقی دارلحکومت کے تمام سیکٹرز میں موبائل سگنلز دن 2:30 بجے تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج بدھ کے روز جاری ہےاس سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن 2:30 بجے تک موبائل فون سروس بند ہے، راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیوں کا رش اور ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔