اوورسیز پاکستانی ملک کا امیج بہتر بنانے کی کوشش کریں، بلاول بھٹو 

 
0
379

کراچی واشنگٹن مارچ 21(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کا امیج بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروے، جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پیپلزپارٹی کے رہنماو?ں سے گزشتہ روز زرداری ہاو?س اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر کیا۔وفد میں پی پی پی ناروے کے سینئر رہنما علی اصغرشاہد، جاوید اقبال اور جرمنی سے پی پی پی کے سینئر رہنما سید عباس زاہد شاہ اور متحدہ عرب امارات سے خرم شہزاد کاظمی اور مقامی رہنما سید راحت شاہ شامل تھے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ?بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ جس بھی ملک میں بھی مقیم ہیں، وہاں اپنے ملک کے مفادات کا دفاع کریں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہاہے۔وفد نے چیئرمین پی پی پی کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں پارٹی کی مو?ثر حکمت عملی اور خاص طورپر پارٹی قیادت کے تدبر کو سراہا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے، پی پی پی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ پنجاب میں پارٹی ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں اس بڑے صوبے سے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔وفد نے پارٹی چیئرمین کو یاد دلایا کہ ناروے سمیت دیگر ممالک میں پی پی پی کی تنظیمیں ڈیڑھ سال قبل توڑ دی گئی تھیں اور اب تک نئی تنظیم سازی نہیں ہوئی۔بلاول بھٹو نے وفد کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی پی اوورسیز کی تنظیم سازی کے لیے راجہ پرویز اشرف اور ندیم اصغر کائرہ پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی تھی لیکن اس حوالے سے کچھ دیگر ضروری امور ابھی رہتے ہیں۔ امید ہے کہ پی پی پی اوورسیز کی تنظیم سازی کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔بلاول بھٹو نے وفد پر زور دیا کہ پاکستان میں اور بیرون ممالک پارٹی کے سپورٹرز اور ہمدرد زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبرشپ حاصل کریں۔