ٹرمپ نے ایک اور روایت توڑ دی،روسی صدرکو منتخب ہونے پر مبارکباد 

 
0
873
Republican presidential nominee Donald Trump listens during a round table discussion on security at Trump Tower in the Manhattan borough of New York, U.S., August 17, 2016. REUTERS/Carlo Allegri - RTX2LL78

واشنگٹن مارچ 21(ٹی این ایس)امریکی صدر جہاں سالوں پرانی روایات توڑتے چلے جا رہے ہیں، انہوں نے روسی صدر پیوٹن کو مبارکباد نہ دینے کی بھی ایک اور روایت توڑ دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کے صدارتی انتخابات میں چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ پیوٹن سے بہت جلد ملاقات ہوگی اور کوریا سمیت اسلحے کی دوڑ پر بھی بات چیت کریں گے ۔