پی ایس ایل کے دونوں میچز اور شائقین کرکٹ کی شمولیت بہترین رہی: شہباز شریف

 
0
334

میچزکاپرامن انعقادتمام اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے،تمام متعلقہ ادارے مبارکبادکے مستحق ہیں: ٹوئیٹ

لندن،مارچ 22(ٹی این ایس):وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پلے آف کے دونوں میچز بہترین رہے جس میں شائقین کرکٹ کی شمولیت بہترین رہی ،میچز کے کامیاب انعقاد پر تمام متعلقہ ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنے پیغام میں کہنا تھاکہ میچزکاپرامن انعقادتمام اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے، کھلاڑیوں اورشائقین کرکٹ کوفول پروف سیکیورٹی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ میچزکے د وران سیکیورٹی اوردیگرانتظامات انتہائی شانداررہے،بہترین انتظامات پرتمام متعلقہ ادارے مبارکبادکے مستحق ہیں۔


انہوں نے پی ایس ایل تھری کے کراچی میں ہونے والے فائنل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے سلسلے میں دوپلے آف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے جہاں گزشتہ روز پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی جبکہ آج کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کامقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ سے ہوگا ۔دونوں ٹیمیں ہی یہ اعزاز ایک ،ایک بار اپنے نام کرچکی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسری بارٹائٹل کس کے سر سجے گا۔