حکومت کی طرف سے پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب

 
0
634

پشاور، مارچ 21 (ٹی این ایس):  حکومت خیبر پختونخوا نے پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے اس ضمن میں تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحقیقات کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی مبینہ بد انتظامی، چڑیا گھر آنے والے افراد کی جانوروں سے بد سلوکی اور جانوروں کی اموات کے واقعات نہ صرف حکومت بلکہ پشاور کے عوام کی بد نامی کا باعث بنے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی چڑیا گھر کے انتظامی امور سمیت افرادی قوت کا از سر نو جائزہ لینے کے علاوہ جانوروں کی ہلاکتوں کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین اور امور کی انجام دہی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کا تعین بھی کرے گی۔