مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیا دہے، منی لانڈرنگ،پاناماکیس، بیر ونی ملک فلیٹس خریدنے میں ملوث نہیں ہوں، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلے آیا قبول کرونگا: شیخ رشید

 
0
376

اسلام آباد، مارچ 21 (ٹی این ایس):  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیا دہے۔ منی لانڈرنگ،پاناماکیس، بیر ونی ملک فلیٹس خریدنے میں ملوث نہیں ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میر ا دامن صاف ہے واحد ایم این اے ہوں جس کا دو مرتبہ آڈٹ ہوا۔سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی فیصلے آیا قبول کرونگا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو تین ماہ کے لئے جوڈیشل مارشل لاء لگانا چاہئے۔ صاف اور شفاف انتخابات تک عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ عبوری حکومت عمران خان اورباقی اپوزیشن جماعت کی مشاورت سے لانا چاہئے۔

بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف قوم کو یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے چلے جانے کے بعد ملک معاشی طور پرغیر مستحکم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 200ارب کا ایل این جی کرپشن کیس کے بارے میں شاہد خاقان عباسی کو سپریم کو رٹ کی طرف نوٹس ملا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے جو الزامات لگائیں سب بے بنیادہیں۔1973سے ٹیکس دیتا آرہا ہوں، واحد ایم این اے ہو جس کی دو مرتبہ آرڈیٹ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ الیکشن سے متعلق مشاورت جاری ہیں۔ عبوری حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور باقی تما م سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نئی کابینہ فیصلہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کس حیثیت کی بنیادپربغیر سٹاف کے امریکیوں سے ملے۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور ان کی کابینہ نے ملک و قوم کو معاشی و سیاسی طور پر تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔