وائٹ ہاؤس پر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان

 
0
13465

واشنگٹن مارچ 22(ٹی این ایس)وائٹ ہاؤس پر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہریوں نے اعلان کیا کہ امریکہ میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصد فلوریڈرا اسکول میں مرنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دوبارہ ایسا واقعہ نہ دہرائے جانے کا عزم شامل ہوگا۔تاریخی مارچ کا نام زندگی مارچ دیا گیا ہے جس کا مقصد جانوں کا تحفظ ہے ، مار چ میں ہزاروں نوجوان، والدین، اساتذہ، معروف شخصیات مختلف شہروں سے وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔و اضح رہے کہ واشنگٹن میں اس سے قبل بھی نوکریوں میں آزادی، ویتنام جنگ اور عراق جنگ پر 5 تاریخی مارچ منعقد ہوچکے ہیں۔