بشار الاسد کے انتہائی قریبی کارکن کو شامی صدرکے دورہ الغوطہ کی کوریج سے روک دیا گیا ،اپوزیشن کے لیے کام کرنے کا الزام عائد

 
0
305

دمشق,, مارچ 22(ٹی این ایس) : شامی صدر بشار الاسد کے ایک انتہائی قریبی کارکن وسام الطیر کو شامی صدرکے دورہ الغوطہ کی کوریج سے روک دیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے ایک انتہائی قریبی کارکن وسام الطیر نے مختلف انعامات حاصل کیے۔ اسے بشار کی اہلیہ کی طرف سے اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔ اس طرح وسام سرکاری میڈیا اور شامی حکومت کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا اور سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر ایک معروف شخصیت بن گیا۔تاہم گزشتہ اتوار بشار الاسد کا الغوطہ الشرقیہ کا دورہ وسام الطیر کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا جب اْسے شامی صدر کے دورے کی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ روکنے کی وجہ اْس پر مسلح عناصر کے لیے مخبری کرنے کا الزام ہے۔ اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔