سری لنکن صدرکا دورہ، اسلام آبادپہنچنے پر  صدر ممنون اور گورنر سندھ کی طرف سے استقبال،کل یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

 
0
306

اسلام آباد، مارچ 22 (ٹی این ایس):سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا 3روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے ۔ نور خان  آئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال  صدر مملکت ممنون حسین،گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا ۔


سری لنکن تین روزہ دورے کے دوران صدرممنون حسین اوروزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
صدرمتھری پالاکل یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔