آٹھ گھنٹے قبل اغواء ہونے والی کمسن بچی کی والدین کےپاس معجزانہ واپسی،پولیس اصل اغواء کار کو گرفتار کرنے میں تحال ناکام

 
0
338

اسلام آباد مارچ 22(ٹی این ایس)علیشہ اغواء ہونے کے آٹھ گھنٹوں کے بعدمعجزانہ طورپر واپس اپنے والدین کے پاس پہنچ گئی ہے۔ پولیس اصل اغواء کارکو تاحال گرفتارنہ کرسکی تاہم علیشہ کو سڑک پرروتے ہوئے پاکر اسے والدین کے پاس چھوڑنے کے لئے آنے والا موٹرسائیکل سوار نوجوان اس وقت پولیس کے زیر عتاب ہے۔علیشہ کے والدین کا کہناہے کہ پولیس جلدازجلداصل ملزم کو گرفتارکرکے قانون کے تحت سزادے۔

وفاقی دارالحکومت کے کسی ہسپتال سے بچوں کے اغواء کا یہ پہلاواقعہ نہیں ہے۔قبل ازیں بھی اس نوعیت کے مختلف واقعات پیش آتے رہے ہیں۔علیشہ کو اغواء کرنے والااصل ملزم تاحال قانون کی گرفت سے آزادہے۔۔علیشہ کے ورثاء کا یہ بھی کہناہے کہ سیکیورٹی عملہ بخوبی جانتاہے کہ علیشہ کو کس نے اغواء کیاتھا۔۔؟ لیکن سیکیورٹی عملہ کسی طورپربھی تعاون کرنے کے لئے تیارنہیں۔