پیرس میں سیکس ڈولز کے مرکز قحبہ خانہ کو جائز قراردیدیاگیا،کام جاری رکھنے کا حکم

 
0
763

پیرسمارچ 23(ٹی این ایس)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کونسل آف پیرس نے سیکس ڈول کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارنے والے کاروبار کو جائز قرار دے دیا ۔اس کاروبار میں صارفین 89 یورو (109 امریکی ڈالر) کے عوض ایک سیلیکون سیکس ڈول کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارتے تھے۔واضح رہے کہ کمیونسٹ اور فیمنسٹ گروپوں نے ایکس ڈولزنامی اس کاروبار کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کاروبار ایک قحبہ خانہ چلانے کے برابر ہے اور عورت کی عظمت کے خلاف ہے۔فرانس میں کوئی قحبہ خانہ چلانا یا اس کی ملکیت رکھنا غیر قانونی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کونسلروں کی ملاقات سے پہلے اس جگہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ وہاں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ادھر کمیونسٹ کونسلرز نکولس بونیٹ اولالڈج اور نرو بیگو نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ انھیں کونسل آف پیرس کے اس فیصلے سے افسوس ہوا ہے۔انھوں نے ایکس ڈولز کو خواتین اور مردوں کے درمیان تعلقات کو انسانی رتبے سے گرانے کے برابر قرار دیا۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایکس ڈولز ایک نامعلوم جگہ پر قائم ہے اور گذشتہ ماہ اس کا افتتاح ہوا تھا۔مقامی اخبار لی پیرسین کے مطابق اس کے صارفین میں زیادہ تر مرد شامل ہیں جبکہ کچھ جوڑے بھی یہاں آتے ہیں۔ اس کے مالک جوشم لوسکئے کی اس سے پہلے الیکٹرنک سگریٹوں کی دکانیں تھی۔جوشم لوسکئے کا کہناتھاکہ صارفین آن لائن بکنگ اور رقوم کی ادائیگی کرتے ہیں، اور اس مقام کا پتہ خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ہمسایوں کو بھی اس کاروبار کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہے۔