یورپ اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ فی الوقت ٹل گئی،ٹرمپ کا استثنیٰ

 
0
306

ٹرمپ نے اٹھائیس رکنی یورپی یونین کے علاوہ کینیڈا، برازیل، میکسیکو، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو بھی استثنیٰ دے دیا
نئی دہلیمارچ 23(ٹی این ایس)بھاری درآمدی محصولات لاگو کیے جانے سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین سمیت چند ممالک کو عارضی استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوں فی الوقت امریکا اور یورپ کے مابین اقتصادی جنگ شروع ہونے کا خطرہ بھی ٹل گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کو درآمدی محصولات سے عارضی استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹھائیس رکنی یورپی یونین کے علاوہ کینیڈا، برازیل، میکسیکو، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو بھی عارضی استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد امریکا اور یورپ کے مابین تجارتی جنگ کا خطرہ بھی عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔لیکن اب امریکا میں اسٹیل اور ایلومینیم پر بھاری درآمدی ٹیکسوں کے نفاذ سے سب سے زیادہ چین متاثر ہو گا، جس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اب امریکی پالیسیوں کے باعث اقتصادی جنگ چین اور امریکا کے مابین جاری رہے گی۔