مک ماسٹر برطرف ،امریکی ٹی وی اینکر قومی سلامتی کے نئے مشیر مقرر

 
0
472

واشنگٹنمارچ 23(ٹی این ایس)وائٹ ہاؤس میں تبدیلیاں جاری ہیں، ایسے میں جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مک ماسٹر کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر، جان بولٹن کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ میں جنرل ایچ آر مک ماسٹر کی خدمات پر اْن کا مشکور ہوں، جنھوں نے بہترین کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔اِن دِنوں بولٹن امریکی ٹی وی سے منسلک تجزیہ کار ہیں۔اْن کا شہرہ ہے کہ وہ سخت گیر لہجے کے حامل قدامت پسند ہیں، جو ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی حامی ہیں، اور روس کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔