مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی

 
0
418

اسلام آباد مارچ 23(ٹی این ایس)یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں منعقد ہوئی تقریب کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی جبکہ اسپیشل سروسز گروپ، کوئن آف بیٹل فیلڈ انفنٹری، خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں سلامی پیش کی۔