عمان میں امریکی شخص کی جانب سے اسلام قبول کرلیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
318

عمان ،مارچ24(ٹی این ایس): عمان میں امریکی شخص کی جانب سے اسلام قبول کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے خاصی دھوم مچائی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک امریکی شخص کو اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں روایتی مغربی لباس زیب تن کیے امریکی شخص کو عمان کے مقامی افراد کی جانب سے کلمہ پڑھایا جا رہا ہے۔ امریکی شخص نے جیسے ہی کلمہ مکمل کر کے اسلام قبول کیا۔ اسلام آباد قبول کرتے ہوئے امریکی شخص کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔