جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ٗسسی پلیجو

 
0
369

اسلام آباد مارچ 24(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور پروگرام کی دوسری مہمان سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ ظاہری بات ہے کہ ہر وہ شخص جو آئین کی بات کرتا ہو اور جمہوریت پر یقین رکھتا ہو وہ کبھی کسی مارشل لاء کی حمایت نہیں کر سکتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ ہم ہر وہ چیز کریں گے جس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہو اور ہر اس عمل کے خلاف کھڑے ہوں گے جو آئین اور پاکستان کے خلاف ہو تاہم ایک پیج پر آنے کا مقصد اگر یہ ہو کہ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ کر لیا جائے تو ہم ایسا باالکل نہیں چاہیں گے کیونکہ ہر جماعت کا اپنا منشور ہوتا ہے جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔انہوں نے کہاکہ مارشل لاء کو حقیقتاً جس جماعت نے برداشت کیا وہ پیپلز پارٹی ہی ہے، ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ہے اور ہمارا یہی موقف رہا ہے کہ پاکستان کے جو بھی ادارے ہیں وہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔