سینیٹر رحمان ملک کا بیرونی قرضوں میں اضافے و معاشی بدحالی پر گہری تشویش کا اظہار

 
0
385

اسلام آباد مارچ 24(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک  نے موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت پاکستان 100 بیلین ڈالر بیرونی قرضوں تلے دبا ہے جو معشیت کیلئے کینسر ہے۔ بیرونی قرضوں  میں اضافے و روپے کی قیمت میں تیزی سے کمی کیوجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

‪ ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں  انہوں نے  وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “وزیر اعظم جاگو ! امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم! روپے کی تیزی سے گرتی قیمت کو روکو ورنہ مہنگائی میں ناقابل روک تھام اضافہ ہوگا۔ روپے کی قیمت تیزی سے گرنے کیوجہ سے معاشی ترقی کی شرح گرنے کے خطرات ہیں ۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  ملک معاشی بدحالی کی جانب تیزی سےبڑھ رہا ہے اس وقت موزوں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ‪میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں و ہماری حکومت کو بیرونی قرضے اتارنے کی طاقت و سمجھ عطا کریں۔