ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

 
0
407

اسلام آباد مارچ 26(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکن بنچ نے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈٹمپرنگ ہوئی ہے،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ظفر حجازی کا کہناتھا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔