ٹرمپ سے جنسی تعلق چھپانے کے لیے دھمکایا گیا،پورن سٹارکا دعویٰ

 
0
451

واشنگٹن مارچ 26(ٹی این ایس)پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے کہا ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رشتے کو چھپانے کے لیے انھیں دھمکایا گیا تھا۔میلانیا سے شادی کے بعد بھی ٹرمپ نے میرے سے ساتھ ایک مرتبہ ہمبستری کی ،انھوں نے برطانوی ٹی وی کوانٹرویومیں کہاکہ 2011 میں لاس ویگاس میں ایک کار پارک میں ایک شخص نے کہا کہ ٹرمپ کو اکیلا چھوڑ دو۔ اس کے بعد اس شخص نے اداکارہ کی بیٹی کی طرف دیکھا اور کہا کہ کتنی شرم کی بات ہوگی اگر اس بچی کی ماں کو کچھ ہو گیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر کبھی دستخط نہیں کیے اور اسی بنیاد پر اویناٹی کا کہنا تھا کہ ڈینیئلز اس معاہدے سے بری الذمہ ہوتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ سیکس کیا تھا۔ اس مبینہ رشتے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملانیا ٹرمپ سے شادی کر چکے تھے۔