لاہور‘آئی جی نے افسران ، اہلکاروں کے فزیکل ٹیسٹ لینے کی ہدایت کر دی

 
0
1934

لاہور مارچ 26(ٹی این ایس)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے افسران اور اہلکاروں کے فزیکل ٹیسٹ لینے کی ہدایت کر دی ۔سی سی پی او کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کاپش اپ اور دوڑیں لگوا کر فزیکل ٹیسٹ لیا جائے اور ناکام رہنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس کی سماعت کے دوران موٹی توند کی وجہ سے معطل پولیس افسر کی سر زنش کی تھی۔