ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پتلا وزیراعظم شاہد خاقان ہیں ٗعمران خان

0
270

اسلام آباد مارچ 26(ٹی این ایس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پتلا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔مانسہرہ میں ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کوحکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہبازشریف نے لاہور میں لگادیا، پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظرآرہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں، پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آجاتی ہیں، اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ خاقان عباسی ہیں جب کہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا، شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی ٗپنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بیضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبادیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here