جو کچھ بلوچستان اور سینٹ کے الیکشن میں نظر آیا وہ کمزور ترین جمہوریت کی علامت ہے ٗمولانا فضل الرحمن

 
0
562

رحیم یارخان مارچ 26(ٹی این ایس) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جو کچھ بلوچستان اور سینٹ کے الیکشن میں نظر آیا وہ کمزور ترین جمہوریت کی علامت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن سے جمہوریت کو شکست ہوئی ہے اوربند کمروں کی سیاست کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ۔سیاسی جماعتوں کو اپنی ترجہات کا تعین کرنا ہوگاپارٹی مفادات کو سامنے رکھنے کی بجائے ملک اورسیاست کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات بروقت کرائے جائیں۔انتخابات میں دیر ہوئی تو عوام کا اعتماد نہیں رہے گا الیکشن نہ ہونے کی اگر کوئی بند کمروں میں باتیں کررہے ہیں تو انہیں اجتناب کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کا اہم کردارنظر آئے گا اورحلقہ بندیوں میں کہیں 4 لاکھ تو کہیں 10لاکھ کی آبادی پر حلقہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام نہیں ہوگا وہاں کے انفرااسٹکچرکو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اداروں کو انصاف کے جزبے سے سننا چاہئے ،انتقام کے جزبے سے نہیں۔ مولا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کو کس طرح انڈر پریشر رکھا جائے یہ سیاست کا حصہ بن گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابی اتحاد ایم ایم اے کا ہوگا اس کے تحت انتخابات لڑیں گے۔