چینی سفیر کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا

 
0
338

اسلام آباد، مارچ 26 (ٹی این ایس): پاکستان میں چین کے سفیرYao Jing نے پیر کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

ناصر خان جنجوعہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا ور چین کے تعلقات بے مثال ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔