راولپنڈی: احاطہ عدالت میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

 
0
33369

راولپنڈی مارچ 28(ٹی این ایس) پولیس کی غفلت اورناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث راولپنڈی کی نیو کچہری میں قتل کے مقدمے میں پیشی پر لائے گئے حوالاتیوں پر مخالف فریق نے فائرنگ کر دی

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالتی کچہری میں قتل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہی کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک گواہ نے فائرنگ کردی جس سے پیشی پر آئے قتل کے 2 ملزمان موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے 2 ملزمان احسن شیرازی اور مطیع اللہ رحیم کوپیشی پرلایا گیا تھا کہ اس دوران کچہری احاطے میں گھات لگائے شخص عبدالستارخان نے ملزمان پرفائرنگ کی جس کے بعد ملزمان کے لواحقین نےعبدالستارخان پرجوابی فائر کئے جس سے فائرگ کرنے والا عبدالستار خان موقع پر ہی مارا گیا۔۔

دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی۔