بھارت،مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک مڑ گیا

 
0
607

بھارت،مارچ 29(ٹی این ایس):بھارت کے مختلف حصوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے ریلوے ٹریک مڑ گیا۔ نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ نئی دہلی کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 2010 ء کے بعد سے مارچ کے مہینے کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ بن گیا ہے۔

ریاست تلنگانہ میں آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا،بدل پور اور امبر ناتھ اسٹیشن کے درمیان موجود ریل کی پٹری گرمی کی شدت سے مڑگئی۔