اسلام آباد،مارچ 29(ٹی این ایس):وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی وزیر اعظم اور ملالہ کی ملاقات کے دوران موجود تھیں۔وہ والدین اور گھروالوں کے ساتھ رات گئے وطن واپس پہنچیں، جہاں ہوٹل پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کی ساڑھے 5 سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔