بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں ، بھارت جان لے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے؟

 
0
407

 اسلام آباد ،مارچ 29(ٹی این ایس):اپنی ہی ناکامیوں اور غربت میں ڈوبا ہوا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے اور محاذ آرائی کرنے کی اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارت کی مودی سرکار کے بیانات سے لگتا ہے کہ بھارت خارجی محاذ پر پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کا خواہشمند ہے۔ لیکن بھارت یہ جان لے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کی کوشش کی تو بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پاکستان پوری طرح سے تیار ہے۔

پاکستان کے پاس بھارت کے چپے چپے کو نشانہ بنانے والے سفیریکل میزائلز موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس بھارت کی تباہی کا مکمل سامان موجود ہے۔ ممبئی ناگ پور سمیت پورا مہاراشٹرا اور پٹنہ کا علاقہ چند سیکنڈز میں گوری میزائل کا نشانہ بن سکتے ہیں، پاکستان کا میڈیم رینج بیلسٹک میزائل حرکت میں آیا تو بھارتی شہر چنائی ، بنگلورو اور کلکتہ کی بلند و بالا عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن جائیں گی۔

بھارت کے جنوب میں موجود آخری شہر کنیا کماری کو پاکستان کا شاہین ٹو میزائل راکھ کا ڈھیر بنا سکتا ہے۔ دہلی اور وہاں بیٹھی بھارت کی پوری سرکار غزنوی اور شاہین ون کے شور سے ہی اپنے ہوش کھو بیٹھے گی، پاکستان جب چاہے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو آگ کا جنگل بنا سکتا ہے۔ پاکستان کے سب سے مہلک میزائل حطف، نثر اور ابدالی ہیں۔ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے یہ میزائل مودی سرکار کی سوچ سے بھی بڑھ کر کام دکھانے کی طاقت رکھتے ہیں، ایک منٹ میں ہی بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا اور اس غرور کے خاک میں ملنے سے اُٹھنے والے دھوئیں کو دیکھ کر دنیا کہے گی کہ مودی کا ایک غلط فیصلہ اس سمیت پورے بھارت کو مروا گیا ۔

لہٰذا مودی صاحب! آئندہ دھمکیاں دینے یا محاذ آرائی کرنے سے پہلے ذرا سوچ سمجھ لیجئیے گا۔