نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام،امریکی عدالت نے سعودی درخواست مسترد کر دی

 
0
353

واشنگٹن، مارچ 29(ٹی این ایس): امریکا کے ایک جج نے سعودی عرب کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے کہ اْس مقدمے کو ختم کر دیا جائے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں سعودی عرب نے مدد کی تھی اس لیے اسے اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو لاکھوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت امریکا میں نو ستمبر 2001 میں ہوئے ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتی ہے۔ اس حملے میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک جبکہ پچیس ہزار زخمی ہو گئے تھے۔