خیبر پختونخواہ : 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز، 6 واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنیوں اور تمام مقامی اداروں کے مابین صفائی و ستھرائی کا مقابلہ کرایا جائے گا

 
0
334

پشاور، مارچ  29  (ٹی این ایس):خیبر پختونخواہ حکومت نے 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز، 6 واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنیوں اور تمام مقامی اداروں کے مابین صفائی و ستھرائی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ایم آر یو سول سیکریٹریٹ پشاور  کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صفائی و ستھرائی کے مختلف کاموں اور اقدامات کے لئے 140 نمبرز مقرر کئے گئے ہیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 3 کروڑ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے لئے بالترتیب 2 اور ایک کروڑ روپے انعام دیاجائے گا۔

انعامی رقوم کا 80 فیصد ادارے جبکہ 20 فیصد اہلکاروں میں تقسیم ہوگا۔مقابلے میں خراب کارکردگی دکھانے والے ادروں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یکم اپریل تا 30 جون تک جاری رہنے والے اس مقابلے   میں سکورننگ کے لئے ضلعی و صوبائی سطح پر امپائرز مقرر کئے گئے ہیں۔مقابلے کا مقصد صفائی ستھرائی سمیت اداروں کی کارکردگی بہتر کرنا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اس سلسلہ مین  تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردئے ہیں۔