پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش 

 
0
311

اسلام آباد،مارچ30(ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 65 پیسے تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 65 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سمری میں پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 99.10 روپے، مٹی کا تیل 67.59 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 65.85 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔