پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان بہت پیار ہے: اجے بساریہ 

 
0
293

لاہور،مارچ30(ٹی این ایس):بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ تین روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان بہت پیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مسئلوں کو بھی آہستہ آہستہ حل کر رہے ہیں، ڈپلومیٹس کا کام بھی یہی ہے کہ تعلقات کو بہتر بنائیں۔اجے بساریا نے مزید کہا کہ انہیں لاہور آ کر بہت اچھا لگا، لاہور کی گلیوں میں پھر کر دہلی کے چاندنی چوک کی یاد تازہ ہو گئی۔بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے کھانے انتہائی لذیذ تھے،100قسم کے کھانے تھے، انہیں کھانے کے لیے 10مرتبہ لاہور آنا پڑے گا۔