سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ نے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے کرایہ نامہ جاری کردیا

 
0
52987

باغ، مارچ 31(ٹی این ایس):سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ نے باغ تاملوٹ تاپیل والی گاڑیوں کے لیے تاحکم ثانی بذیل کرایہ متعین کردیاہے ۔باغ تا ملوٹ تاپیل ٹیکسی 35روپے جیپ کرایہ 25روپے ،باغ تابیسوٹی کرایہ جیپ 80روپے اورپراوڈ کرایہ 110روپے ،باغ تا خواص کرایہ ٹیکسی 60روپے 30،باغ تاجھنڈ کرایہ ٹیکسی 70روپے ،باغ تاتھلہ کرایہ ٹیکسی 80روپے عوام علاقہ نے ٹریفک مجسٹریٹ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ۔فرنٹ سیٹ پر دوخواتین کابیٹھنا منع ہے ۔ٹیکسی ہائی ایس کی فرنٹ سیٹ پر ڈبل لیڈیز سواری بیٹھنے پر پابندی ہوگی ۔سٹوڈنٹ کیلئے پانچ روپے کرایہ میں رعایت ہوگی ۔سٹوڈنٹ کیلئے ڈریس یاکارڈ ہونا ضروری ہے ایک گاڑی میں زیادہ سے زیادہ چار سٹوڈنٹ پر اطلاق ہوگا۔کرانہ نامہ ہذا ہر گاڑی کے اندر نمایاں جگہ پر چسپاں کیاجائے گا۔