یوم پاکستان کک باکسنگ چمپئن شپ (کل) کھیلی جائے گی 

 
0
7924

اسلام آباد، مارچ 31(ٹی این ایس):راولپنڈی ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی راولپنڈی کے تعاون سے یوم پاکستان کک باکسنگ چمپئن شپ (آج) اتوار کو شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلی جائیگی۔ راولپنڈی ڈویڑنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چمپئن شپ میں تیرہ کلبوں کے کھلاڑی دس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی اور چمپئن شپ ایک روز تک جاری رہے گی۔