شام میں تازہ  کیمیائی حملہ  کی اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ ایک مکروہ عمل ہے ، اسکی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہوگی: انٹونیوگیوٹیریس

 
0
56197

نیویارک،اپریل 10(ٹی این ایس):  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیریس نے شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونیو گیوٹیریس کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کو غوط میں پرتشدد واقعات میں دوبارہ شدت آنے پر سخت تشویش ہے، سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غوط حالیہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ ایک مکروہ عمل ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی حساس معاملہ ہے ،انہوں نے شامی فریقین پر زور دیا کہ عالمی انسانی ہمدردی اور حقوق انسانی قانون کا احترام یقینی بنائیں۔