بریسٹرؔ حبیب علی کاجرمنی میں قتل ہونے والے پاکستانی نوجوان کا کیس مفت میں لڑنے کا اعلان

 
0
28103

برلن اپریل 26(ٹی این ایس) پاکستانی نژاد جرمن بریسٹر حبیب محمد علی نے آج صبح برلن سے ساربروکن کا دورہ کیا، اور گزشتہ دنوں قتل ہو نے والے پاکستانی نوجوان کی والدہ اوراہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بریسٹر حبیب محمد علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کیس بغیر کسی فیس کے پاکستانی کو انصاف دلوانے کے لئے لڑنے کو تیا رہوں،

انہوں نے کہا کہ قاتل کی جرمن ماں جرمنی کی ایک وکیل ہے اس لئے مقابلے میں اچھا وکیل ہونا لازمی ہے، اور اس کے لیے میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے ہر سار کنارے موجود جرمن شہریوں اور ایشین لڑکوں کے درمیان معمولی تکرار کے بعد جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی تھی جس میں جرمنی ڈوئچے لڑکوں نے ایشین لڑکوں کی خوب درگت بنائی بعد ازیں پاکستانی16 سالہ بچے کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا تھا ملزمان نے پاکستانی لڑکے کو بے ہوشی کی حالت نہر میں پھینک کر فرار ھوگئے نہر کے قریب موجود افراد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر فائربریگیڈ ایمبولینس اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے نہر سے بے ہوشی کے حالت پھینکے گئے پاکستان لڑکے کی نعش نکال لی تھی جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ھوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا جس پر پاکستان کیمونٹی میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔