کوئٹہ ,نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

 
0
358

کوئٹہ اپریل 28(ٹی این ایس): صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے الیکٹرونکس کی دکان پر فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والے دو افراد جعفر اور محمد علی موقع پر ہی دم توڑگئے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسلح افراد نے نائن ایم ایم سے فائرنگ کی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔خیال رہے کہ 9 اکتوبر 2017 کو کوئٹہ میں کاسی روڈ پر سبزی فروشوں کی گاڑی پرفائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی گیا تھا، جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔