ٹیکس دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ٗاسد عمر

 
0
353

بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے ٗرہنما پی ٹی آئی 
اسلام آباد اپریل 28(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ چینی پر 19رروپے فی کلو، تیل اور فون کارڈز پر تقریباً 40 فیصد ٹیکس دینے والے عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔اسد عمر نے گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے نہیں بتایا کہ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کریگی ٗ یہ بھی نہیں بتایا کہ ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے مسترد ہونے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کاحصہ بنایا گیا ٗچوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔