لوک ورثہ : نوجوان دستکاروں اورفن کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تین روزہ ثقافتی میلہ شروع

 
0
17387

اسلام آباد، اپریل 27 (ٹی این ایس): نوجوان دستکاروں اورفن کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے لوک ورثہ اسلام آباد میں جمعہ سے تین روزہ ثقافتی میلہ کا آغاز ہو گیا ہے جسکا اہتمام لوک ورثہ کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ رنگا رنگ میلے کا افتتاح وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فیتہ کاٹتے ہوئے کیا۔

پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے کیاگیاجس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوان فنکاروں نے اپنے علاقوں کے ثقافتی لباس میں بلوچی ،پشتو،کشمیری اور سندھی لوک گیت پیش کئے جبکہ گلگت بلتستان اورچترال کے نوجوانوں نے لوک رقص پیش کیا۔
اس موقع پر لوک ورثہ کی ایگزیکٹیوڈائریکٹرشاہرہ شاہدکاکہناہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں بتائیں۔
پروگرام کے آخرمیں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم ایک قدیم اورعظیم ثقافت کے امین ہیں۔ہماری تہذیب ، ثقافت اورہماری زبان کی وجہ سے پوری دنیامیں ہماری پہچان ہے۔
’’ٹی این ایس‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایگزیکٹیوڈائریکٹرلوک ورثہ شاہرہ شاہدکاکہناہے کہ ہم ہرسال اس میلہ کا اہتمام کرتے ہیں اورہمیں ہرصوبے سے اپنائیت ملتی ہے۔
میلے کے شرکاء کا کہناہے کہ اس قسم کے پروگرامز ہوتے رہنے چاہئیں اس سے ہمیں اپنی ثقافت اورکلچرکے بارے میں پتہ چلتاہے ۔
لوک ورثہ اسلام آباد میں نوجوانوں کا تین روزہ ثقافتی میلہ 29اپریل تک جاری رہے گا۔