تنگوانی، شہری اتحاد کے جانب سے ٹاوں آفیس تنگوانی کے سامنے دھرنا

 
0
330

تنگوانی،29 اپریل (ٹی این ایس ): تنگوانی میں  شہری اتحاد کے جانب سے لطف سندھی ،  محمد اسماعیل بہلکانی  اور  رحمدل لاشارے کے قیادت میں شہری اتحاد نے ٹاون چیئرمین کے خلاف محمودیہ چوک سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاوں آفیس تنگوانی کے سامنے دھرنا دیا ۔اس موقع پر  مظاہریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاوں چیئرمیں آفیس سے غائب ہیں اور  شہری شدید مسائل  میں دبے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  شہر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر ہے، ٹائوں میں مبینا کرپشن ہورہی   ہے ترقیاتی کاموں کے لیئے آنے والے فنڈس کاغذی کاروائی میں پورے ہیں جو سب کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں  کوئی ترقیاتی  کام نہیں ہو رہا ۔اس ضمن میں  شہری اتحاد نے مسلسل تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے  ۔