کراچی، اپریل 29 (ٹی این ایس): منگھوپیر میں سچل رینجرز نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے آکر مفت طبی کی جانچ کرانے کے علاوہ ادویات بھی حاصل کر لیں۔
لیڈی ڈاکٹروں کی موجودگی کا سنکر خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد فری میڈیکل کیمپ پہنچ گئیں۔
آنکھوں، جلد اور پیٹ کے مریضوں کا کیمپ میں رش لگا رہا جبکہ بچوں کے امراض کے ماہرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاکر متعدد والدین نے اپنے بیمار بچوں کا بھی معائینہ کرایا اور ادویات حاصل کر لیں۔
رینجرز فری میڈیکل کیمپ میں خون کے مختلف ٹیسٹ الٹراساونڈ بھی کئے گئے۔
ممبر ضلع کونسل کراچی عبدالطیف رند نے رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فورس کا شکریہ ادا کیا۔