اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے ہیوی بائیکرزایسوسی ایشن کے ہمراہ روڈ سیفٹی آگاہی ریلی کا اہتمام ٹریفک قوانین کی پاندی تحفظ کی تدبیر ہی نہیں بلکہ اس میں قوموں کی تہذیب بھی جھلکتی ہے: آئی جی اسلام آباد

 
0
552

اسلام آباد، اپرہل 29 (ٹی این ایس): اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیوی بائیکرزایسوسی ایشن کے ہمراہ روڈ سیفٹی آگاہی ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی میں ہیوی بائیک رائیڈرز نے بھرپورشرکت کی۔
ریلی ایف نائن پارک سے شروع ہوئی اورشہرکے مختلف مقامات سے ہوکر منال ہوٹل پیرسوہاہ پر اختتام پذیرہوئی ۔اس ریلی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے اپنے مختصرخطاب میں کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاندی تحفظ کی تدبیر ہی نہیں بلکہ اس میں قوموں کی تہذیب بھی جھلکتی ہے۔
ریلی میں شرکت کرنے والے ہیوی بائیکرز کاکہناتھاکہ موٹربائیک چلاتے ہوئے اپنی سیفٹی کا خیال رکھنابہت ضروری ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجئے