راہ چلتے گندگی پھیلانے پر امارات میں 85ڈرائیوروں کے چالان

 
0
599

ابوظہبی اپریل 30(ٹی این ایس)بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران چھلکے وغیرہ یا جلتی ہوئی سگریٹ کھڑکی کے ذریعے سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔ بعض مرتبہ گاڑی میں سوار بچّے گھر والوں سے نظر بچا کر کاغذ یا چیونگم سڑک پر اچھال دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہ فعل آپ کو مہنگاپڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک قانون بالکل واضح ہے اور ماحولیات اور صفائی کو نقصان پہنچانے پر قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں سزا بھی مقرر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ابوظبی کی پولیس نے 85 ڈارائیوروں کا چالان کیا جنہوں نے گاڑی چلانے کے دوران سڑکوں پر گندگی پھینکی تھی۔ ان میں ہر ڈرائیور کو 1000 درہم کا جرمانہ ادا کرنا پڑا جب کہ ان کی فائل پر 6 سیاہ نقطے بھی وضع کر دیے گئے۔یاد رہے کہ ٹریفک قانون کی شق 71 کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں سے عام شاہراہوں پر چیزیں پھینکنا یہ ایک خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔