اسلام آباد میں نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح (کل) ہوگا 

 
0
302

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح (آج)منگل کو ہوگا ٗ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افتتاح کیئے جانے کا امکان ہے ۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز(آج)صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی ٗ دن ساڑھے بارہ بجے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔مکمل پروازوں کا آغاز آئندہ جمعرات سے ہوگا ۔