مشیرقومی سلامتی کی زیر صدارت قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس ، اراکین بورڈ کی طرف سے دی گئی معلومات کی سراہنا

0
188

اسلام آباد، مئی 31 (ٹی این ایس): قومی سلامتی کے مشیر لیفٹینٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ نے بدھ کو قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی بورڈ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی ۔ اپنے ابتدائی کلمات میں قومی سلامتی کے مشیر نے تمام شرکاءکا خیر مقدم کیا اور ان سے کہا کہ ملک کی سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے سلسلہ میں اپنی اپنی معلومات دیں سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن نے ادارہ کے کردار اور کام کے نمایاں پہلوﺅں کے بارے میں بریف کیا اور مختلف درپیش ان مسائل کی تفصیلات بتائیں جو کہ ایڈوائزری بورڈ کے افتتاحی اجلاس کے بعد سے قومی سکیورٹیکمیٹی کے اجلاس میں زیر غور آئے تھے ۔ اجلاس میں پاکستان کے امریکہ ، بھارت، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے بارے میں سلامتی و خارجہ امور بارے موقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو مذاکرات کے لئے کی گئی پیش کش پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے اراکین کی طرف سے دیئے گئے ان پٹ کو سراہا اور کہا کہ ایڈوائزری بورڈ کی سفارشات سکیورٹی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی شروعات میں معاون ہوں گی ۔

اجلاس میں قومی سلامتی ڈویژن کے سیکرٹری افتخار حسین بابر کے علاوہ سابق سیکرٹری خارجہ ریاض حسین کھوکھر ، میجر جنرل (ر) خالد عامر جعفری( سی جی اسی ایس ) دائریکٹر جنرل آئی ایس اسی آر اے میجر جنرل محمد ثمریز سالک اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here