گوجرانوالہ: سوشل میڈیا پرلڑکی بن کراغوا کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

3
401

گوجرانوالہ 10 جون (ٹی این ایس)گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں اور پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

3 COMMENTS

  1. Hello there! I know this is kinda off topic nevertheless I’d figured I’d ask.
    Would you be interested in exchanging links or maybe guest authoring a blog article or vice-versa?
    My blog goes over a lot of the same subjects as yours and I
    feel we could greatly benefit from each other.
    If you’re interested feel free to shoot
    me an email. I look forward to hearing from you!
    Wonderful blog by the way!

  2. Simply wish to say your article is as astounding. The clearness to your publish is just excellent
    and that i could think you’re knowledgeable in this subject.

    Fine with your permission allow me to clutch your feed to stay updated
    with drawing close post. Thank you one million and please continue the gratifying work.

Leave a Reply to virus and trojan download Cancel reply

Please enter your comment!
Please enter your name here