میاں محمودالرشید کے ذمہ سوئی نادرن گیس کے کوئی واجبات نہیں، این او سی حاصل کر لیا ‘ ترجمان 

 
0
10491

میرے ذمہ بھی پی ٹی سی ایل کے کوئی واجبات نہیں،این او سی الیکشن کمیشن ، ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرواؤں گی ‘ یاسمین راشد
لاہور 14جون (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کے ذمہ سوئی نادرن گیس کے کوئی واجبات نہیں۔ ترجمان حافظ ذیشان رشید کے مطابق سوئی نادرن گیس سے این او سی حاصل کر لیا جسے الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو این او سی کی کاپی فراہم کر دینگے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے وضاحت کی ہے کہ انکے ذمہ بھی پی ٹی سی ایل کے کوئی واجبات نہیں۔ترجمان کے مطابق سرکاری ملازمت میں جب وہ پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر تھیں تو ڈیپارٹمنٹ نے 2009ء میں کنکشن لگوایا تھا،نا دہندہ لسٹ میں نام اس لیے آیا کہ حکومت نے بل ادا نہیں کیا تھا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے ان بلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کے یہ کنیکشن پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پروگرام کے تھے۔ پی ٹی سی ایل سے این او سی حاصل کر لیا ہے ۔