لاہور: باغبانپور ہ میں ایس پی یو کی گاڑی  کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، سوار زخمی،پولیس کا اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے میں ٹال مٹول

 
0
449

لاہور ، جون 21 (ٹی این ایس):   باغبانپور ہ کے علاقہ میں ایس پی یو کی گاڑی نے تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے سوار زخمی ہوگیا،پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گاڑی نے تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔ گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی حالت میں انصاف کے حصول کے لیے تھانہ باغبانپورہ پہنچ گیاجسے بعد میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اس بارے میں جب ایس ایچ او باغبانپورہ سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کو بلایا گیا ہے تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوپایا۔