ایونٹ کے دوران کاجول کے گرنے کی ویڈیو وائرل

 
0
354

اداکارہ سکیورٹی کے ساتھ تقریب سے باہر آتے ہوئے وہ کسی چیز سے ٹکرا کر گر پڑیں
ممبئی جون 22(ٹی این ایس)بولی وڈ اداکارہ کاجول ایک ایونٹ کے دوران موجود تھی، جہاں سیکیورٹی کے ساتھ تقریب سے باہر آتے ہوئے وہ کسی چیز سے ٹکرا کر گر پڑیں۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی، جبکہ کاجول کے مداح اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے لیے کافی فکرمند بھی رہے۔تاہم ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کاجول کو اس موقع پر کوئی چوٹ نہیں آئی ہوگی۔اس دوران اداکارہ ایک پروڈک کی لانچ کے لیے ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھیں، جب انہوں نے ڈیزائنر نکھل تھمپی کا ڈیزائن کردہ سفید جوڑا زیب تن کیا۔خیال رہے کہ کاجول کے ساتھ ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔2015 میں کاجول اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کے دوران ایک ایونٹ میں ورن دھون، کریتی سنن اور شاہ رخ خان کے ساتھ موجود تھیں۔اس دوران شاہ رخ خان کے اسٹیج پر آتے وقت کاجول اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر پڑیں، تاہم ورن دھون نے ان کی مدد کی اور انہیں بچایا۔اس دوران بھی کاجول کے مداح ان کے لیے کافی پریشان تھے۔