لاہوریوں ثابت کردو لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، بابر اعوان

 
0
392

اسلام آباد جون 23 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور والے ثابت کر دیں، لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، جنھوں نے مال کھایا اب ان سے حساب لینے کا وقت آگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر کسی کو الیکشن کو لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا، ا پی ٹی آئی کے دو تین حلقوں کے لوگوں نے احتجاج کیا باقی کہیں بھی مسئلہ نہیں۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ایس ایچ اوز اور تحصیلدار تبدیل ہونے چاہییں، محکمہ مال کے افسران 3500 پنکچر لگانے کو تیار ہیں، مریم کا میڈیا سیل گورنر ہاؤس پنجاب سے چل رہا ہے، گورنر پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کی تین سیٹوں پر ہمارا مقابلہ ہے باقی سب پہ پی ٹی آئی ہے، لوہے کا چنا بھی بول رہا ہے کہ حلقہ بدل دیا گیا، جنھوں نے مال کھایا اب ان سے حساب لینے کا وقت آ گیا۔زعمیم قادری کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ زعیم قادری نیحمزہ شہباز کو کہا لاہور تمہارے باپ کا نہیں، کل مریم کو بھی کوئی کہہ سکتا یے۔انھوں نے مزید کہا کہ جاتی عمرہ اور رائی ونڈ کا دروازہ کسی کارکن کے لیے نہیں کھولا، بنی گالا میں جو احتجاج کرتا ہے عمران خان خود باہر آ جاتے ہیں، لاہوریوں اس بار پھٹے اٹھا دو او ر ثابت کر دو کہ لاہور کسی کے پیو کا نہیں ہم سب کا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل سے میانوالی سے الیکشن مہم شروع کریں گے۔