پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ ایم این اے بابو غلام حسین میمن کی صدارت میں ٹھٹھہ اور سجاول میں الیکشن کی سیاسی صورتحال پر اجلاس

 
0
450

ٹھٹھہ جون 25 (ٹی این ایس) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ ایم این اے بابو غلام حسین میمن کی صدارت میں ٹھٹھہ اور سجاول میں الیکشن سیاسی صورتحال پر اجلاس میں انکے بیٹے قومی اور صوبائی سیٹوں پر نامزدگی فارم برانے والے انکے بیٹے ڈاکٹر طفیل احمد میمن، طاہر میمن، سجاول کے سینئر رہنما اعجاز خواجہ، گوراباڑی کے سابقہ تعلقہ صدر علی حسن زنگیانی، سومار بجلی اور حمیر خان سرکی، ہارون ہولائی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، ناراض عہدیداروں اور ورکرز نے شیرازی برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور مقامی رہنماؤں کو الیکشن میں نظر انداز کرنے اور موجودہ ضلعی صدر نے ہارٹی کو یرغمال بنادیا ہے، ہماری پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں، غیر مقامی امیدوار، شیرازیوں اور ضلعی صدر کی ماں کو ٹکٹ دینا مقامی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ زیادتی ہے، پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو ٹھٹھہ ضلع میں ان بگڑتے معاملات کا نوٹس لیکر پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے رہنماؤں اور سینئر کارکنان کو ٹکیٹیں دیں جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے ہم پارٹی نہیں چھوڑینگے۔ہم پارٹی میں رہ کر پریشر گروپ کی صورت میں احتجاج رکارڈ کراتے رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کے دودھ بیچنے والا سابقہ مسلم لیگ چھوڑ کر پارٹی میں آیا جس کو اپنے ضلع سے ٹکٹ دینے کے بجائے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کے اوپر مسلط کیا جارہا ہے۔انہوں نے 29جون تک ساتوں ٹکٹیں کینسل نہ ہونے کے بعد اپنا نیا لائع عمل بتائینگے، اس موقعے پر بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے کارکنان وجود ضلعی قیادت،  علی حسن زرداری اور شیرازیوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔